170

ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے 40‘ ذاتی اخراجات کیلئے دس لاکھ جاری کیے جائیں: درخواست گزار

این اے 131 سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار نے بینک اکاﺅنٹ منجمد ہونے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ شعیب اللہ چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں ایڈیشنل رجسٹرار آف کمپنیز اور سکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کو فریق بنایاگیا ہے‘ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں این اے 131 سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں‘ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر 18اگست 2003ءسے میرے تمام بینک اکاﺅنٹ منجمد ہیں‘ میرے بینک اکاﺅنٹ میں دو کروڑ روپے موجود ہیں‘ میمورنڈم آف آرٹیکل اینڈ ایسوسی ایشن کی خلاف ورزی کرنے پر بینک اکاﺅنٹ اور جائیداد منجمد کردی گئی‘ مجھے ضمنی انتخابات لڑنے کیلئے چالیس لاکھ روپے اور ذاتی اخراجات کیلئے دس لاکھ روپے جاری کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں