78

آنکھوں کو خطرناک شعاعوں سے بچانے والا خاص چشمہ

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاؤمی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی عینک موبائل سکرینز اور لیب ٹاپ سے نکلنے والی خطرناک نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔کمپنی نے جدید چشمے کو ‘میجیا اینٹی بلیو رے ’ کا نام دیا، اس عینک کو اپریل میں متعارف کرایا جاچکا ہے مگر اب شیاؤمی نے اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے دوبارہ پیش کیا۔شیاؤمی کے مطابق اس چشمے میں ‘طاقتور ترین لینز لگائے گئے ہیں جو انسانی آنکھوں کو نیلی شعاعوں سے 80 فیصد جبکہ دیگر شعاعوں سے 93 فیصد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔مردوں اور خواتین کیلئے متعارف کرائے جانے والے چشمے کا کل وزن ساڑھے پندرہ گرام ہے جس کی قیمت 29 ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں