33

’’اباپر حملہ‘‘،شعیب اخترکو اپنے بیٹے ’’ظالم ‘‘ لگنے لگے

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے دونوں بیٹوں کو مذاق میں ظالم کہہ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے کمر پر چڑھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔مجدد اور میکائیل اپنے والد کے ساتھ کھیل رہے تھے ، جس کے بعد شعیب اختر نے انہیں پیار سے ظالم کہہ دیا۔سابق پیسر نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ ’’میکائل اور مجدد کا ابا پر حملہ، اوئے بس کرو ظالمو‘‘۔شعیب اختراورربا ب خان کی شادی 25جون 2014کوہوئی ، 2016 میں وہ میکائیل اور 2020میں مجدد کے والدین بنے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں