165

احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس اور ن لیگ کے کارکنوں میں ہاتھاپائی

احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے دوران پولیس اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی پوئی ہے۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے شہبازشریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں احتساب عدالت لایا گیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت کئی پارٹی رہنما موجود تھے تاہم کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو کمرہ عدالت میں نہ جانے دیا گیا۔ جس پر حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی گئی۔ نعرے بازی کے دوران احتساب عدالت کے باہر (ن) لیگ کے کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل ہوئی اور پھر پولیس نے (ن) لیگی ارکان کو پیچھے دھکیلنے کے لیے لاٹھی چارج کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں