221

اداکارہ ایمان علی کس خطرناک اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں

معروف اداکارہ اور عابد علی کی بڑی بیٹی ایمان علی نے گزشتہ پندرہ سال سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے بارے بتا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایمان علی نے جان لیوا بیماری ملٹی پل اسکلیرویز میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر میں درپیش مسائل اور اس کے ساتھ رہتے ہوئے زندگی کی جدوجہد سے آگاہ کیا۔ ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے بتایا کہ 2006ءمیں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ایسے میں شعیب منصور کی فلم کی آفر آجانا غرض کہ سب کچھ بہترین چل رہا تھا ایسے میں ملٹی پل اسکلیروسز جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی۔ ایمان علی نے بتایا کہ اس وقت یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا۔ ایمان علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس اس چیز کا ہے کہ کبھی کسی نے اس بات کا اعتراف ہی نہیں کیا کہ میں نے اتنی تکالیف جھیلنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری کام کرتی رہی اور شادی بھی کرلی۔ انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیاکہ اپنا خیال رکھیں۔ بیماری کی تشخیص کے فوری بعد معالج سے رابطہ آپ کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں