62

اداکارہ ثنا جاوید کی اسلحہ چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اسلحہ چلاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ثنا جاوید نے ویڈیو اور تصاویر کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا انہوں نے لکھا میرے شوہر عمیر جسوال مجھے خود کا دفاع کرنے کے لیے اسلحہ چلانا سیکھا رہے ہیں۔ میں خوف محسوس کررہی ہوں لیکن میں سیکھنے کے لیے تیار ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنےشوہر کا شکریہ بھی اد اکیا۔
ثنا جاوید کی شیئر کی گئی پوسٹ میں عمیر جسوال کو بھی اسلحہ چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا اس ویڈیو کے ذریعے ثنا جاوید نے خواتین اور لڑکیوں اپنا دفاع اور حفاظت خود کرنے کا پیغام بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں