334

اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس دوبارہ کھولنے عتیق الرحمن کی درخواست

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کینٹ ہدایت اللہ شاہ کی عدالت میں عتیق الرحمن نے فلمسٹار میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کرنے کے کیس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست دیدی۔ عدالت نے پچیس اکتوبر کو کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ فاضل عدالت میں عتیق الرحمن نے اپنے وکیل چودھری نصیر احمد کی وساطت سے میرا کیخلاف زیرالتوا نکاح پر نکاح کرنے کے کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دی دی عدالت نے درخواست پر عملے سے فلمسٹار میرا کا کیس ریکارڈ روم سے لاکر 25 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت میں عتیق نے موقف اختیار کیا کہ اس نے میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کرنے پر فوجداری کی دفعات کے تحت کیس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کیا تھا جس پر میرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیس سول کورٹ میں تکذیب نکاح کا چل رہا ہے اس صورت میں نکاح پر نکاح کیس نہیں چل سکتا اس پر عدالت نے سول کورٹ کے فیصلے تک سماعت روک دی تھی اور کیس کو داخل دفتر کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں