24

اداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’’طوفان‘‘ کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ ہدایت کار واداکار فرحان اختر کی نئی فلم ’طوفان‘ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے نامور لکھاری اور شاعر جاوید اختر کے صاحبزداے فرحان اختر کی نئی فلم ’’ طوفان‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے ممبئی کی گلیوں کے ٹپوری سے عالمی شہرت یافتہ باکسر بننے کی کہانی بتائی گئی ہے جس میں نامور اداکار پریش راول ان کے کوچ کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اداکارہ مسنال ٹھاکر بھی فلم کا حصہ ہیں۔
ہدایت کار واداکار فرحان اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ مجھے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیوں کہ یہ ایک محبت کی انہونی داستان ہے جو میں مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں، اس فلم میں ہمارا پیار، جذبہ اور جنون شامل ہے۔
واضح رہے راکیش اوم پرکاش مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’طوفان‘‘ فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے فلم پروڈکشن بینر تلے بنائی جارہی ہے جو 21 مئی کو پرائم ویڈیوز پر ریلیز کی جائے گی۔ فرحان اختر اور راکیشن اوم پرکاش کی جوڑی ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ جیسی کامیاب فلم بناچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں