291

اراضی‘ غیر قانونی ٹھیکے کیس‘ آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد

سپیشل جج سنٹر لاہور محمد رفیق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر ڈی ایچ اے اراضی کیس اور غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الگ الگ کیسوں میں فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے دونوں کیسوں میں 26 ستمبر کو پراسیکیوشن کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں ایف آئی نے ڈی ایچ کی اراضی سکینڈل کیس اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نام پر ٹھیکے دینے کے الزام میں الگ الگ چالان پیش کر رکھا ہے۔ عدالت میں دونوں چالانوں میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ دونوں کیس ان کے خلاف ناجائز بنائے گئے ہیں‘ یہ کیس ان پر اس وقت بنائے گئے جب وہ ملک سے باہر تھے‘ عدالت میں ساری صورتحال رکھ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں