113

اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری

پنجاب حکومت نے اصولی طور پر اراکین پنجاب اسمبلی کو 10 کروڑ فی کس کے حساب سے ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ان کے حلقے میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ حکومتی اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارش پر ہی رقم خرچ ہوگی جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے ممبران صوبائی اسمبلی کے ذریعے ترقیاتی کام کرانے کے لیے فوری طور پر 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں