146

اسحاق ڈارکے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد نیلامی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں اسحاق ڈارکی گاڑیاں قبضے میں لے کرصوبائی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا کہ وہ جائیداد نیلام کریں یا پاس رکھیں جب کہ احتساب عدالت نے گلبرک کی جائیداد کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں