146

اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری

مقامی انتظامیہ نے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے مقامی اخبارات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔
اشتہار کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 17 مرلے ہے اور اس کی نیلامی کا عمل 28 جنوری کو ہوگا۔ گھر کی ابتدائی قیمت 18 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ بولی میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو پہلے 92 لاکھ 50 ہزار بطور زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں