139

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دوروزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے دورہ میں اہم امورزیر بحث رہے۔
کمانڈرانچیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطہ کے امن واستحکام پراہم بات چیت کی گئی۔ سول قیادت نے اسلامی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروادی اورمسئلہ یمن میں پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں