190

اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

بنکاک سے آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بنکاک سے آنے والی غیرملکی پرواز تھائی ایئر لائن سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرالیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے جہاز کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے باعث پرواز واپس بنکاک روانہ نہ ہوسکی تاہم پرواز ونڈ اسکرین کی مرمت کے بعد واپس روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں