128

اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 22 نجی اسکولوں کو اپنی فیس کم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول آئندہ تعلیمی سال کیلیے فیس میں 5 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں تاہم فیس میں 6 سے 8 فیصد اضافہ ریگولیٹری باڈی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
عدالت نے اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ یا 2ماہ میں واپس کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول بند نہیں ہوگا نہ کسی طالب علم کو نکالا جائیگا اور اگر اسکول بند ہوا یا کسی طالب علم کو نکالا گیا تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔
فیصلے میں ایف بی آر کو کہا گیا ہے کہ وہ 22 تعلیمی اداروں کے ٹیکس کی جانچ پڑتال کرے اور ایف آئی اے کو اسکولوں کا ریکارڈ تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا گیا ہے جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا عبوری حکم پہلے کے تمام احکامات پر تقویت رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں