158

”اعتزاز احسن نے تو لفظ ’شرم‘ کو بھی شرمندہ کر دیا ہے کیونکہ۔۔۔“ زلفی بخاری کیخلاف کیس میں انہوں نے ایسا کیا کر دیا کہ معروف صحافی برہم ہو گئے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءبیرسٹر اعتزاز احسن کئی تاریخی مقدمات لڑ چکے ہیں اور آج کل وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں۔
معروف صحافی و تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے اعتزاز احسن کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ جان کر آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اعتزاز احسن کو کتنے پیسوں کی ضرورت ہے؟ اب وہ زلفی بخاری کا دفاع کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ برٹش ائیرویز نے زلفی بخاری کی وجہ سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے لفظ ’شرم‘ کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں