53

العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بذریعہ اشتہارطلبی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کےاخباری اشتہار کے لیے اخراجات جمع کرا دئیے۔
العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کوبذریعہ اشتہارطلب کیا گیا ہے۔ اس متعلق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کے اخباری اشتہار کے لیے اخراجات جمع کرا دئیے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رجسٹرارآفس میں 60 ہزارروپے جمع کرائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقم کی ادائیگی سے متعلق رجسٹرار آفس کوخط لکھا جس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے 7 اکتوبرکے حکم کا حوالہ دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس میں نواز شریف کو بذریعہ اخباری اشتہار طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی اورایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتہارات کی رقم 2 روز میں جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں