81

الفلاح ٹاﺅن کے سینکڑوں گھر گرانے کا فیصلہ

الفلاح ٹاﺅن بیدیاں روڈ کے رہائشیوں کا سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کیخلاف احتجاج‘ نعرے بازی کی‘ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ 2000 میں زعیم قادری نے 91کنال اراضی کا مختار خاص دو لوگوں کو دیا اور اس کے عوض پیسے بھی لیے‘ ان دونوں نے اراضی کو بیچ دیا جس پر اب سینکڑوں گھر قائم ہیں‘ اب زعیم قادری اس زمین سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں اور عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ زمین کی اصل مالک سمال انڈسٹریز ہے جو اگر یہ زمین قبضے میں لےنا چاہتی ہے تو لے سکتی ہے یہ زمین میں نے نہیں بیچی جس پر عدالت نے سمال انڈسٹریز کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ضلعی انتظامیہ کا گھر گرا کر قبضہ لینے کا کہا گیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ریونیو ریکارڈ میں تمام تر رجسٹریاں اور انتقال موجود ہے جو کہ رہائشیوں کے نام ہے اور اصل مالک یہی رہائشی ہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں