201

امریکی فوجی طیارے کی بلااجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی فوجی طیارے کو روک دیا۔
طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اورکوڈ طلب کیا جس پراس نے بتانے سے انکارکردیا۔
ایئرٹریفک کنٹرولرنے وارننگ دی جس پرطیارہ کوواپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیراجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں