324

انتخابات میں شاہ محمود قریشی کوہرانے والے امیدوارسلمان نعیم کی رکنیت بحال

الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کی نشست پرشاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی۔
الیکشن ٹریبیونل میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے آزاد امیدوارمحمد سلمان نعیم کی کم عمری کے باعث الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمرہونے کو جوازبنا کریکم اکتوبرکو نااہل قراردیا جب کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں، یہ اختیارالیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا سلمان نعیم کونا اہل قراردینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن ٹربیونل نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ نادارریکارڈ سے ثابت ہوا تھا کہ انتخابات کے وقت آزاد امیدوارمحمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم تھی جب کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے لئے کم ازکم عمر 25 سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں