253

انجمن تاجران غازی روڈ کا ٹریفک مسائل حل کرنے کا مطالبہ

انجمن تاجران غازی روڈ کا اجلاس‘ اجلاس کی صدارت صدر طارق مغل نے کی اس موقع پر تاجروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غازی روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے اجلاس میں شیخ عبدالمجید‘ میاں سلیم‘ ارشد جاوید‘ ریاض بھٹی‘ حاجی برکت‘ ملک شاہد‘ سلیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر طارق مغل کا کہنا تھا کہ غازی روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے‘ وارڈن نہ ہونے کے باعث یہ مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں