64

اورنج لائن ٹرین لکشمی چوک سٹیشن کے برقی زینے بند

اورنج ٹرین کو ایک ہفتے میں مسافروں کی طرف سے خوب پذیرائی ملی، مگر ایک ہفتے بعد ہی لکشمی چوک سٹیشن کے برقی زینے بھی بند ہوگئے ۔پہلے روز 40 ہزار 700 لوگوں نے ٹرین کا سفر کیا ،تاہم اتوار کے روز سب سے زیادہ 70 ہزار 168 لوگوں نے سفر کیا،ایک ہفتے میں اوسطاً یومیہ پچاس ہزار لوگوں نے ٹرین میں سفر کیاجس سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا ریونیو ٹکٹنگ کی مد میں حاصل ہوا ۔ادھر اورنج ٹرین چلنے کے ایک ہفتے بعد ہی ٹرین کی خود کار مشینری جواب دینے لگی،سٹیشن نمبر 11 لکشمی چوک پر برقی زینے بند ہوگئے ،لوگ سٹیشن پر پیدل چڑھنے لگے ۔ انتظامیہ نے چینی کمپنی کو برقی زینے مرمت کرنے کی استدعا کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں