148

اورنج لائن ٹرین 23 مارچ کو چلانے کا اعلان

پنجاب حكومت نے 23 مارچ کو اورنج لائن ٹرین عوام کیلئے چلانے کا اعلان کردیا۔
حكومت پنجاب نے 23 مارچ كو اورنج لائن ٹرین كو بقاعدہ طور پر عوام كے لئے كھولنے كی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس كے لئے اورنج لائن ٹرین اتھارٹی سمیت دیگر محكموں كو بھی مقررہ وقت كے اندر تمام كام مكمل كرنے كی ہدایات جاری كی گئی ہیں۔
پی این ڈی چیئرمین حامد یعقوب شیخ كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یقین دہانی كرائی گئی کہ اورنج لائن ٹرین كے تمام جاری كام جلد مكمل كرلیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ طے پایا كہ 23 مارچ كو باقاعدہ اورنج لائن ٹرین عوام كے لئے كھول دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں