34

اوکاڑہ میں 10 سالہ گھریلوملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق

نواحی گاؤں 32 فورایل میں دس سالہ گھریلو ملازمہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 32 فورایل میں محنت کش جمال کی بیٹی سائرہ، نواب بی بی کے گھرصفائی کا کام کرتی تھی، سائرہ کام میں مصروف تھی، وہاں بچے بھی کھیل رہے تھے کہ اچانک اسے گولی لگ گئی۔ شدید زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑدیا۔
پولیس تھانہ شاہبوراطلاع ملتے ہی پہنچی اورلاش قبضہ میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ پولیس نے جاں بحق بچی کے والد جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس متعلق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھرمیں موجود بندوق لوڈ تھی جو اچانک کسی بچے کے ہاتھوں چلی اورگولی بچی کو جا لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں