252

آج سے 20 جون تک آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان

سابق صدر آصف زرداری کو آج سے 20 جون تک آٹھ عبوری ضمانت کی درخواستوں میں کنفرم ضمانت کرانا ضروری ہے وگرنا ایک کے بعد ایک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کے امکانات موجود ہیں۔
آج (10جون) سے 20 جون تک پرمیگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین کیس میں ضمانت مسترد ہوئی تو کنفرم گرفتاری ہوگی کیوںکہ ان دونوں کیسز میں نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ باقی چھ کیسز میں بھی ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری کا امکان موجود ہے،یوں آصف زرداری کو گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر کیس میں ضمانت کنفرم کرانی پڑے گی، آج میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوگی جس پر آج ہی فیصلے کا امکان بھی موجود ہے۔
ہریش اینڈ کمپنی کیس میں بھی آصف زرداری کی ضمانت میں آج تک توسیع کی گئی تھی جس پر ابھی دلائل شروع نہیں ہو سکے، جعلی بنک اکاونٹس سے متعلقہ ایک اور انکوائری میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل11جون کو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں