68

اپوزیشن ذاتی مفاد کی سیاست کررہی اس کا مستقبل تاریک :بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن ذاتی مفاد کی سیاست کر رہی، اس کا مستقبل تاریک ہے ، اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی سیاست کی آڑ میں ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے ،اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،یہ ملک کو پسماندگی، بیروزگاری اور اندھیروں کی جانب دوبارہ دھکیلنا چاہتے ہیں،منفی سیاست کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر ملک کی ترقی نہیں چاہتے ،ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے 22 کروڑ عوام سے دشمنی کر رہے ہیں،واویلا کرنے والوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے ،عوام کی حمایت سے ترقی کے سفر کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ،دریں اثنا ایوان وزیراعلیٰ میں لائیوسٹاک شعبے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سردار عثمان بزدار نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ کے فروغ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،خصوصی کمیٹی 10 روز میں مستقبل کا روڈ میپ پیش کرے گی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے کسان معاشی لحاظ سے مضبوط ہوں گے ،پنجاب میں لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے ، اس شعبے میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے ، لائیوسٹاک ملکی معیشت کی ترقی کیلئے انجن کا کردار ادا کرتا ہے ، دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید تکنیک اپنانا ہوگی، اجلاس میں پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو جدید سائنسی طریقہ کار سے روشناس کر انے کا فیصلہ کیا گیا،نجی ماہرین نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبے کے فروغ کیلئے تجاویز پیش کیں،صوبائی وزرا سردار حسنین بہادر دریشک، حسین جہانیاں گردیزی،چیف سیکرٹری، ایگروبیسڈانڈسٹریز و زرعی شعبہ کے ما ہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، علاوہ ازیں کورونا کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صورتحال کنٹرول میں ہے ،احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے سے کورونا کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے ،کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر احتیاط بے حد ضروری ہے ،عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ناگزیر ہے ،ماسک اور سماجی فاصلے کو عادت بنا کر کوروناسے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا 8 اکتوبر 2005 کو آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا تباہ کن زلزلہ تھا،پاکستانی قوم نے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد اور دلجوئی کی اور ثابت کیا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم ایک ہیں،پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے ، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ،کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے ، تربیت یافتہ ہیومن ریسورس ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں موثر کردار ادا کرتی ہے ، پیشگی اقدامات سے قدرتی آفات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں