34

اک موریہ پل توسیع منصوبہ 3 سال سے نامکمل

شمالی اور وسطی لاہور کو ملانے والا اہم راستہ اک موریہ پل کی توسیع کا منصوبہ 3 سال قبل شروع کیا گیا لیکن تعمیراتی کام آج بھی مکمل نہیں ہوسکا۔منصوبے کا تخمینہ 70 کروڑ 6 لاکھ روپے لگایا گیا تھا جس میں سے 53 کروڑ 89 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ ہو چکے ہیں ،رواں مالی سال بھی 8 کروڑ روپے منصوبے کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ادھورے منصوبے نے شہریوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ۔ ان کا کہنا تھابارشوں کا پانی جمع ہونے سے شمالی لاہور کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے ،یہی راستہ اندرون شہر جاتا ہے جو 3سال سے بن رہا ہے ، یہاں 4 فٹ تک پانی جمع ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کام جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پل کی تعمیر سے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں کمی ہوگی بلکہ ٹریفک جام کا مسئلہ بھی مستقل حل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں