28

ایان واٹمور نے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دے دیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ایان واٹمور نے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہترین بات ہے اور مستقبل میں انگلش ٹیم کو لازمی طور پر پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو کرنے والے ایان واٹمور کو یقین ہے کہ یہ کرکٹ کیلئے بہترین بات ہوگی کہ کھیل پاکستان میں مکمل طور پر بحال ہو جائے جو ہر کسی کیلئے مفید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی میزبانی شروع کر دی ہے اور اگر وہاں سب کچھ محفوظ ہے تو پھر انگلش ٹیم کو بھی لازمی طور پر پاکستان جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں