327

ایس ایچ او تھانہ جنوبی چھاﺅنی لاہور قمر عباس اپنا موبائل گنوا بیٹھے

ایس ایچ او تھانہ جنوبی چھاﺅنی لاہور قمر عباس کا موبائل فون گزشتہ دنوں کہیں گم ہو گیا ہے۔ سام سنگ J8 بلیک رنگ کا یہ موبائل بڑا قیمتی ہے۔ انسپکٹر قمر عباس نے اپنے دوست احباب کو آگاہ کیا ہے کہ میرے نمبر سے آنے والے واٹس اپ‘ فیس بک‘ ایس ایم ایس اور کال کو ہرگز میری جانب سے نہ سمجھیں۔ قمر عباس کے موبائل فون گم ہو جانے کی خبر سن کر ان کے دوست احباب نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے ۔ کچھ لوگوں نے تو انہیں پیغام دیا کہ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو پھر عوام کا اللہ ہی حافظ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں