132

ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز‘ لمز کا 104 میں سے 95 واں نمبر

کیو ایس رینکنگ کی جانب سے ایشیا کی جامعات کی درجہ بندی کی فہرست جاری کردی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز 5 میں لمز یونیورسٹی 104 میں سے 95 ویں نمبر پر آگئی جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی 190 سے 135 ویں نمبر پر آگئی۔ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کی جانب سے فہرست میں پاکستان کی دو جامعات کو ایشیا کی پہلی 100بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد 91 ویں نمبر سے 87 ویں نمبر پر‘ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 104 سے 95 ویں نمبر پر‘ کامسیٹس 190 سے 135ویں نمبر‘ یو ای ٹی 200 سے 171 ویں نمبر پرآگئی ہے۔ کیو ایس اییا رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی 232 سے 193 ویں‘ آغاز خان یونیورسٹی 234 سے 195 ویں نمبر پراور ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد 291 سے 281 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ یونیورسٹی کی درجہ بندی کرنے کیلئے پانچ اعشاریے بنائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں