ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کر کے واٹس ایپ اور فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو کچھ لڑکیوں کے والدین کی طرف سے درخواست موصول ہوئی تھیں کہ عبدالحمید نامی شخص ان کی فیملی کو واٹس ایپ اور فیس بک پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے بلیک میل کر رہا ہے جس پرعبدالحمید کو ایف آئی اے نے راولپنڈی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے تین موبائل لیپ ٹاپ اور نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمدہوئی ہیں اور اس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاڑروائی شروع کر دی گئی ہے۔
