301

ایف بی آر نے 20 لاکھ روپے سے مہنگی گاڑی رکھنے والوں کو نوٹسز بھیج دیے

ایف بی آر نے 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو انکم ٹیکس گوشواروں کے نوٹسز بھیج دیے۔
لاہور میں گزشتہ 5 سال میں 1250 لگژری گاڑیوں کے خریدار غیر رجسٹرڈ نکلے جس پر ایف بی آر کا بی ٹی بی زون لگژری گاڑیوں کے غیر رجسٹرڈ مالکان کے خلاف متحرک ہو گیا ہے اور اس نے گزشتہ 5 سال میں لگژری گاڑیاں خریدنے والے غیر رجسٹرڈ افراد کی فہرست مرتب کرلی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سال 2013ء سے 2017ء تک مہنگی گاڑیاں خریدنے والے ساڑھے 12 سو افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ ایف بی آر نے 20 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں انہیں صرف ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں