61

ایل ڈی اے سٹی : 35ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے منصوبہ 2 فیز میں تقسیم

ایل ڈی اے سٹی سکیم میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ، کنسٹرکشن انڈسٹری کے فروغ سے متعلق ہفتہ وار اجلاس میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سستے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کر دیا گیا۔ پہلے فیز میں اپارٹمنٹس کی تعمیر سے قبل انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا، انفراسٹرکچر کے لیے پی سی ون پندرہ روز میں تیار کرکے منظور کیا جائے گا، اپارٹمنٹس کے مقام پر سڑکیں، گرین بیلٹس ،پارکس اور سیوریج بچھانا ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی۔ ایل ڈی اے ترقیاتی کام ذاتی وسائل سے کرے گا۔ اسی طرح دوسرے فیز میں رہائش کے لئے 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام پرائیویٹ ڈویلپر کو دیا جائے گا، ابتدائی طور پر 650 مربع فٹ کے اپارٹمنٹس کی قیمت فروخت 25 لاکھ رکھی جائے گی جبکہ دیگر کیٹگریز کے اپارٹمنٹس کی قیمت فروخت کا ابھی تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں