101

ایل ڈی اے سے منظورسکیموں میں واٹر ٹینکس تعمیر ہونگے

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے واٹر ٹینکس کی تعمیر کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایل ڈی اے سے منظور سکیموں میں ٹینکس تعمیر کئے جائینگے ،واٹر ٹینک کی تعمیر سکیم مالک یا ڈویلپر کی طرف سے کی جائے گی،10لاکھ گیلن پانی محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے واٹر ٹینکس تعمیر ہونگے ۔ ایل ڈی اے واٹر ٹینکس کی تعمیر کو پی ایچ ایس ریگولیشنز میں شامل کرے گا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے سی ایم پی کو ورکنگ پیپر اور ریگولیشنز تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں