ایک سال قبل ضبط ہونے والی لگژری گاڑیاں ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے واپس مانگ لیں نگران دور حکومت میں پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے سے لگژری گاڑیاں واپس لے لیں اور حکومت نے ان کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان گاڑیوں کو نیلام نہ کیا گیا یہ لگژری گاڑیاں گزشتہ ایک سال سے منسٹر بلاک میں کھڑی ہیں ۔
