127

ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر

حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کے متعلق ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔
اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پر بتایا کہ کابینہ نے مجوزہ اثاثہ جات اسکیم کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا ہے ، اثاثہ جات اسکیم سے متعلق تمام آپشنزپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ، اسکیم کو کابینہ کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں