317

این اے 131سے پھر کامیابی حاصل کریں گے: ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر اور این اے 131 سے متوقع امیدوار ولید اقبال کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پیپلزپارٹی کی طرح سیاست ختم اور اب جزوی مزاحمتی پارٹی رہ گئی ہے‘ تحریک انصاف کی حکومت اگلے دو مہینوں میں سکوت توڑ دے گی‘ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ملک گیر سطح پر کامیابی حاصل کرے گی‘ این اے 131 سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کریں گے۔ ولید اقبال نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما اور ورکرز بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں‘ ڈور ٹو ڈور مہم میں ووٹرز نے زبردست حوصلہ افزائی کی اور اپنی بھرپور حمایت کا یقیندلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں