314

این اے 131 ضمنی الیکشن:ولید اقبال اور ہمایوں اختر میں ناراضگی ختم

این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں جیت کیلئے تحریک انصاف نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کو آپس میں ناراضگیاں ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان میں بھی ناراضگی ختم کرا دی گئی ہے اور ولید اقبال عمران خان کی ہدایت کے بعد ہمایوں اختر خان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ دونوں رہنما ایک دو روز میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ولید اقبال کی مستقل طور پر ناراضگی ختم کرنے کیلئے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں