303

این اے 131‘ پی ٹی آئی کی کامیابی کا ٹاسک گورنر کے سپرد

این اے 131 کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کیلئے وزیراعظم کی خالی کردہ نشست جیتنا بڑا چیلنج بن گیا‘ ٹاسک کی کامیابی کیلئے ذمہ داری گورنر پنجاب کے سپرد کردی گئی۔ این اے 131 کے معرکے میں صرف2 روز باقی‘ حلقے کے خفیہ سروے کے بعد وزیراعظم نے این اے 131 کی نشست جیتنے کا مشکل ٹاسک چودھری سرور کے سپرد کردیا ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے چودھری سرور کی اراکین اسمبلی اور کارکنوں سے ملاقاتیں جاری ہیں چودھری سرور نے رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ این اے 131 کی نشست ہر صورت جیتنی ہے اگر یہ نشست ہاری تو بڑی ناکامی تصور ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں