146

این اے 131: ہمایوں اختر کی فلیکسز پر لوٹے لگانے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

ضمنی انتخابات کے حوالے سے ن لیگ اور پی ٹی آئی میں محاذ آرائی شروع‘ این اے 131 میں نوجوان پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں اختر خان کی فلیکسز پر لوٹے کی تصویر لگانے لگے‘ واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی‘ واقعہ رات سوا دو بجے این اے 131 کے علاقہ والٹن روڈ پر پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں اختر خان کے اشتہاری بینرز اور فلیکسز کا جائزہ لیتے ہیں۔ اسی دوران چاروں نوجوان لوٹے کی تصاویر ہمایوںاختر کے چہرے پر چسپاں کرتے نظر آتے ہیں لوٹے کی تصویر کے ساتھ لوٹا ٹھاہ بھی لکھا گیا ہے جبکہ چند روز قبل پی ٹی آئی امیدوار کے بینرز کے ساتھ بھی لوٹے لٹکا دیئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں