48

ایڈمرل امجد خان نیازی نے نیوی کی کمان سنبھال لی

تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی جہاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے اپنی مدت ملازمت کے اختتام پرپاک بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی ،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے مطابق پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے اپنے الوداعی خطاب میں سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا اور دل ودماغ کی جنگ میں فتح حاصل کر تے ہوئے بھارتی جھوٹے دعوئوں کو نیست و نابود کیا۔ انھوں نے نئے نیول چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں پاک بحریہ بلندی کے نئے مراحل طے کرے گی۔ قبل ازیں سبکدوش ہونے والے نیول چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ بعد ازاں نئے امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں