162

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لندن میں دوسری شادی رچالی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ برطانیہ میں شادی سرانجام پانے کے بعد برمنگھم سمیت دیگر شہروں میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے 4 نومبر کو برمنگھم میں نکاح کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی پہلی بیوی کا چھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نجی دورے پر برطانیہ گئے تھے اور 8 نومبر کو اپنی نئی نویلی دلہن کو لیکر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں