78

ایک اور ننھی زینب زیادتی کے بعد قتل

ڈھائی سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔
چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اغواکاروں نے قتل کردیا، بچی کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے جس کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ 18 گھنٹے پہلے جنسی زیادتی کی گئی جب کہ زیادتی کے بعد بچی کا پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ دیا گیا، ڈی این اے کے لیے بچی کے جسم کے نمونے خیبر میڈیکل کالج پشاور بھجوائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں