39

اے این پی کی جدائی نے راجکماری اور مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ راجکماری، کنیزوں اور مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی اور ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔ اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عوام کےنام پر چند افراد کی کرپشن کےتحفظ کیلئےبنائے گئے”ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد” میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔ پیپلزپارٹی کے پےدرپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں