51

باغ جناح :ٹور گائیڈ کاتجربہ زیادہ ٹکٹ کے باعث ناکام

صوبائی دارالحکومت لاہور میں باغ جناح میں شروع ہونے والا ٹور گائیڈ کا تجربہ زیادہ ٹکٹ فیس کی وجہ سے ناکام رہا۔چار روز میں صرف پانچ افراد ٹور کے لیے آئے ، پی ایچ اے نے ٹکٹ فیس کم کرنے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق افتتاح کے بعد چار روز میں صرف پانچ افراد ٹور گائیڈ کے لیے آئے ، ٹور گائیڈ سروس میں فی کس پانچ سو روپے ٹکٹ رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگ فیس زیادہ ہونے سے بیزار نظر آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کا رش نہ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹر نے بھی انتظامیہ سے احتجاج کیا۔ کنٹریکٹر نے گالف کارٹ سے آمدن نہ ہونے پر احتجاج کیا جس کے بعد پی ایچ اے نے ٹور گائیڈ کی فیس کم کرنے پر غور شروع کر دیا۔اب پی ایچ اے نے ٹور گائیڈ کی فیس کم کرکے دو سو روپے مقرر کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے ، ڈی جی پی ایچ اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح سے تجاویز مانگ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں