67

بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبرکوطے

سابق صدرآصف زرادری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبرکوطے ہوگئی ہے۔
ترجمان بلال ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے کارڈ کے مطابق سابق صدرآصف زرادری کی بیٹی بختاوربھٹوزرداری کی منگنی محمود چوہدری سے 27 نومبرکوطے ہوگئی ہے۔
منگنی میں کورونا ایس اوپیزکا خاص رکھا جائے گا جب کہ منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کوکورونا ٹیسٹ کروا اپنی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی۔ رپورٹ منفی آنے پرہی مہمان منگنی میں شرکت کرسکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجریونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں