119

بریگیڈیئر وحید گل ستی ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی لاہور کے نئے ایڈمنسٹریٹر تعینات

تین اپریل 2020ءسے ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کا چارج بریگیڈیئر وحید گل ستی نے سنبھال لیا ہے ۔ ان کا تعلق پاک فوج کے انجینئرنگ کور کے 81پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔وہ اس سے قبل آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے منسلک تھے ۔ انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تعلیمی لحاظ سے ایم ایس سی ڈیفنس سٹڈیز کے علاوہ ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز اور ایم اے انٹرنیشنل سکیورٹی افیئر کی ڈگریاں بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔ جبکہ پاک فوج کے کئی کورسز اچھے گریڈ میں کر چکے ہیں۔ سابقہ ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ساجد کھوکھرنے کور ہیڈکوارٹر لاہور میں جواننگ دینے کے بعد ایک ماہ کی چھٹی لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں