220

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز پاکستان کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور زلزلے کی شدت 3.9 جب کہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں