368

بلڈرز اور ہاﺅسنگ سوسائٹیزکو غیر قانونی پراپرٹی ٹرانسفر بند کرنےکا حکم

ضلعی انتظامیہ کی بلڈرز اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی پراپرٹی ٹرانسفر کو فوری بند کرنے کی ہدایت‘ خلاف ورزی پر اشٹام اور فنانس ایکٹس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈرز ‘ ڈویلپرز اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کی مجاز نہیں ہیں‘ اس کے باوجود اشٹام ایکٹ کے شیڈول 63اے کے تحت غیر قانونی ٹرانسفر کر رہے ہیں۔ ڈی سی کیپٹن (ر) انوارالحق نے سب رجسٹرار کو ہدایت دی کہ بلڈرز‘ ڈویلپرز اور سوسائٹیز کو نوٹس جاری کریں جبکہ پراپرٹی ٹرانسفر کا ریکارڈ متعلقہ سب رجسٹرار کو پیش کریں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی‘ ڈی سی لاہور کی جانب سے مانیٹرنگ کی ہدایت کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام سب رجسٹرار کو ہدایت پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں