93

بھارتی آرمی چیف کا بیان شہریت قانون پر احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کی بات کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی متنازع بل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور بہت سے لوگ گرفتار ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ ایل او سی پر کسی بھی وقت شدید کشیدگی ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کو تیار رہنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں